اہم خبریں

نعت کی ایک ذوقی تعریف ازسید مقصود علی شاہ کے نعتیہ مجموعے ”قبلۂ مقال“ سے اقتباس

 

 

  نعت کی ایک ذوقی تعریف

نعت وجدانِ قلبی سے سینچے ہوئے ان کیف آور معنوی احساسات کا نام ہے جو سید العالمین ﷺ کی محبت کے وسیلے سے دل کے دروں خانے میں نمود پاتے ہیں۔ رحمتِ مطلق ﷺ سے انسان کا یہ ربط جتنا پرزور، الفت انگیز اور زخود رفتگی کا امیں ہوگا، تسکینِ فَن، عروجِ فن اور معیارِ فن کے سلسلے اسی قدر جنباں رہیں گے۔ یہ قلبی کیفیات مختلف منازل کا سفر کرتے ہوئے نوکِ خامہ کے سرِ سودا میں قرار پکڑتی ہیں تو قلم کمالِ نیاز مندی سے سر بسجود ہو کر یہ امانت اشکوں کی صورت میں قرطاس کے سینے میں اتار دیتا ہے۔ تخلیقی تعظیم کا یہی آمیزہ ادبِ عالم میں صنفِ نعت سے موسوم کیا جاتا ہے۔
سید الابرار ﷺ کے فضائل و شمائل، جمال و کمال، صورت و سیرت، بزم و رزم، نقش و عکس، جلوت و خلوت، الغرض! حیاتِ نبی ﷺ کا لحظہ لحظہ نعتیہ ہیئت کا حسین اظہاریہ ہے۔ عالمین کی تخلیق بھی نعت ہے، مکان و لامکان کے مرحلے بھی نعت کے مدارج ہیں۔ بلکہ یوں کہوں تو مناسب ہوگا کہ خود خدا کا وجود (جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے) نورِ خدا کی اکمل، اعظم، اولیٰ، اعلیٰ اور احسن نعت ہے۔

(سید مقصود علی شاہ کے دوسرے نعتیہ مجموعے ”قبلۂ مقال“ پر اپنے مضمون بعنوان ”قبلۂ مقال - عقیدت اور دانش کا حسین توافق“ سے اقتباس)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.