اہم خبریں

لاہور پریس کلب میں یوم قومی زبان کے سلسلہ میں منعقدہ مصطفائی فورم اور مشاعرہ

  25 فروری #یوم نفاذ اردو
قائد مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضٰی سعیدی ،تحریک نفاذ اردو کے رہنما اسلم الوری اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر شیخ طاہر انجم سفیران فکر اقبال اور تحریک نفاذ اردو کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ سٹیج پر مصطفائی فورم کےخواجہ خالد آفتاب بیٹھے ہیں.

قائد  نفاذ قومی زبان تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔  قومی زبان اردو کا نفاذ ہماری قومی اتحاد و یکجہتی، معاشی ترقی کی ضامن  اور   دفاعی حکمت عملی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ وزیراعظم ملک میں دستور پاکستان اور عدالت عظمی کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے قومی زبان اردو کو فوری طورپر سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر ملک غلام مرتضی سعیدی نے لاہور پریس کلب میں یوم قومی زبان کے سلسلہ میں منعقدہ مصطفائی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قومی زبان کے فوری نفاذ سے دانستہ گریز بانئ پاکستان قائد اعظم کے افکار سے روگردانی اور دستور پاکستان کی کھلی توہین ہے۔ممتاز شاعر اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر سعادت  نے تقریب کی صدارت کی جبکہ تحریک نفاذ اردو کے سرپرست اسلم الوری مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر سعادت سعید نے  قومی زبان اردو  کو  تمام صوبوں  میں رابطے کی واحد زبان کی بدولت اسے قومی دفاع اور اتحاد یک جہتی کی ضمانت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے نفاذ اردو کا راستہ روک رکھا ہے جس سے ملک میں جہالت ، غربت اور معاشی پسماندگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے نفاذ اردو کے عمل کو تیز کرنے کے لئے وفاقی سطح پر وزیراعظم کی براہ راست نگرانی میں ایک آزاد و خود مختار ادارہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ممتاز سماجی رہنما اور وزن آف اقبال مجلس قائمہ کے سربراہ طاہر انجم شیخ   نے کہا کہ نفاذ اردو ایک طبقاتی مسئلہ بن چکا ہے۔ مقتدر طبقہ اور اشرافیہ قومی  زبان میں اظہار خیال کی استعداد پیدا کرنے کی بجائے اس کو ذریعہ تعلیم اور سرکاری زبان بنانے کے دستوری تقاضوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔  تحریک کے سرپرست اسلم الوری  نے اردو کو فوری طور پر علوم و فنون کے لئےذریعہ تعلیم بنانے، سرکاری دفاتر میں دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے اور  مقابلے کے امتحانات انگریزی کے ساتھ اردو میں لیے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں  نے کہا کہ اردو دنیا کی ترقی یافتہ زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور یہ عالم اسلام میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے۔ اردو کو ریاستی زبان اور ذرئعہ تعلیم بناکر ہم قومی زبان کے  دامن میں پنہاں لسانی توانائی کو قومی ترقی کے لئے بروئے کار لاسکتے ہیں۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار خواجہ خالد آفتاب  نے کہا کہ نفاذ اردو میں تاخیر سے حکمرانوں اور عوام میں بداعتمادی پیدا ہورہی ہے اور فاصلے بڑھ رہے ہیں جو عدل کے حصول اور قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔  انجمن اساتذہ کے رہنما جنید رضا حامدی  نے طلبا اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ نفاذ اردو کے لئے آگے آئیں تاکہ عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق مل سکیں۔  انہوں نے تحریک نفاذ اردو کو اساتذہ اور طلبا  کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے تحریک کے ضلعی صدر رفیق بھٹی اور نوجوان شاعر عرفان ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔
 اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعہ حکومت سےعدالت عظمی کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے دستور پاکستان کی روح کے ۔مطابق  اردو کے فوری نفاذ اور قومی لسانی پالیسی تشکیل دینے ،  عدلیہ اور مسلح افواج سمیت  ہر محکمہ میں  اردو ترجمہ کاروں اور اردو کمپیوٹر ماہرین  کی نئی اسامیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایک مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کالجوں اور جامعات کے طلبا اور ممتاز شعرا نے اپنا تازہ کلام پیش کی.

  

 




2 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ! مصطفائی تحریک بلاشبہ پاکستان میں ملی، قومی،عوامی فکری بیداری کے لیے بہترین کردار ادا کررہی ہے۔ ہر ذی شعور ذمہ دار پاکستانی کو چاہیے کہ اس قومی بیداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جزاک اللہ
      آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے مہمیز کا باعث ہے۔

      حذف کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.