مصطفائی تحریک ضلع قصور کے زیر اہتمام حضرت سید بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ سیمنار و مصطفائی لنگر
عرس بابا بلھے شاہؒ پر مصطفائی لنگر کا افتتاح، اہم شخصیات کی شرکت
قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں مصطفائی تحریک کی جانب سے مصطفائی لنگر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے میڈم صفیہ سعید، پیر سید اسلم شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ بہرام آف انڈیا، صدر مصطفائی تحریک پنجاب ذوالفقار حیدر سیالوی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
مصطفائی لنگر کا افتتاح ایم پی اے میڈم صفیہ سعید اور پیر سید اسلم شاہ بخاری نے کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور عرس پر آنے والے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
تقریب کے دوران مصطفائی تحریک قصور کی تنظیم نو بھی کی گئی، جس کے تحت مہر عمران آفتاب کو صدر جبکہ سردار جاوید عاشق ڈوگر کو جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک قصور نامزد کر دیا گیا۔
دریں اثناء کیپس کالج میں بلھے شاہ تصوف سیمینار کا انعقاد ضلعی صدر مصطفائی تحریک قصور حاجی وسیم اکرم باجوہ کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) عطاء محمد قصوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر مصطفائی تحریک پنجاب ذوالفقار حیدر سیالوی ، صدر لاہور ڈویژن مشتاق احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ صوفیائے کرام نے اپنے آستانوں پر لنگر اور مہمان نوازی کے ذریعے بلا تفریق انسانیت کی خدمت کی اور محبت کا پیغام عام کیا۔
پیر سید اسلم شاہ بخاری نے کہا کہ نگری حضرت بابا بلھے شاہؒ محبت بانٹنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی دھرتی ہے۔ بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات آج بھی انسانیت کو محبت، رواداری اور امن کا راستہ دکھاتی ہیں۔
ایم پی اے میڈم صفیہ سعید نے مصطفائی تحریک کی جانب سے عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ کے موقع پر تاریخ ساز مصطفائی لنگر کے اہتمام کو سراہتے ہوئے پوری مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر مصطفائی تحریک کے وفد نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر اجتماعی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور دکھی انسانیت کی بھلائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
.jpeg)

.jpeg)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں