چھانگامانگا(نامہ نگار)جشن ولادت مبارک حضرت امام سیدنا مولاعلی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم علیہ السلام کے عظیم الشان اجتماع سے ممتاز عالم دین خطیب العصر علامہ حافظ خان محمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن اور منافق حق وباطل کی پہچان مولا علی علیہ السلام کی بابرکت شخصیت ھے موجودہ حالات ذکر علی المرتضیٰ کو عام کرنے اور مسلمانوں کو احترام واکرام اہل بیت اطہار سے والہانہ محبت وعقیدت کے متقاضی ہیں جبکہ مہمان خصوصی جماعت اہلسنت لاھور ڈویژن کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز احمد ربانی ایڈووکیٹ ،مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی ،صدرلاھور ڈویژن مشتاق احمد قادری ،المصطفےکےصدررانا محمد شفیق شاہد،سجادہ نشین ہمدم پیر محمد فاروق ربانی ،میلادکیمٹی کےرانا کاشف حمید اور حکیم عبدالحفیظ چشتی تھے خطیب اعلی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر انوار احمد نوری نے صدارتی خطاب میں ذوالفقار حیدری کے کمالات وجمالات کا مسلمانوں عروج تھاقاری احسن رضا عطاری ،قاری غلام فرید نظامی اور سید حسن ابدال گیلانی نے بارگاہ علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم میں نذرانہ عقیدت واحترام پیش کیا پاکستان کی سالمیت وقومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا اور تقسیم لنگر پر اختتام ھوا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں