اہم خبریں

لاهور: استقبالیه تقریب مصطفائی جسٹس فورم تصاویر # رپورٹ :غلام عباس بھٹی اویسی

 

  

 محنت، جہدوجہد اور اخلاص کا ثمر روشن مستقبل اور نظریے کے تحفظ کا نقطۂ آغاز

..........................................................

سیدی مرشدی         یانبی ﷺ یانبی  ﷺ

انجمن کا ہر سپاہی   مصطفائی مصطفائی 

اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس عظیم سفر کو صرف دیوانے کا خواب نہ رہنے دیں بلکہ اسے ایک مضبوط، منظم اور روشن حقیقت بنا دیں۔

پنجاب بھر میں پورا سال اپنی شب و روز کی محنت، مضبوط حکمت عملی اور غیر معمولی تنظیمی صلاحیت کے ذریعے رفقائے انجمن طلبہ اسلام کو مصطفائی جسٹس فورم کے پلیٹ فارم پر متحد رکھنے والے سابق مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام، امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب نے ہمیشہ کی طرح ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہونے دیا۔ ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن سے ہی تیاری کا آغاز کیا گیا، اور بے شمار رفقاء کامیابی کے ساتھ بارز میں پہنچے—ان کی کامیابی میں ہر جگہ مصطفائی رفاقت کا حصہ شامل رہا۔

جیتنے اور ہارنے والے تمام احباب سے یکساں محبت و رابطہ قائم رکھتے ہوئے نظرِ قیادت مستقل طور پر پنجاب بار کونسل کے الیکشن پر مرکوز رہی۔ پھر وہ وقت آپہنچا جب ہر ممکن مشاورت، تدبر اور مستقبل بینی کے بعد پنجاب بھر میں مصطفائی جسٹس فورم کے حمایت یافتہ امیدواران کی فہرست جاری کی گئی—جس میں جذبات پر حقائق کو اور خواہشات پر مستقبل کی ضروریات کو ترجیح دی گئی، تاکہ ہمارا نعرہ سیدی مرشدی "یا نبی ﷺ، یا نبی ﷺ" کے سائے میں ایک باکردار، باحمیت اور باشعور قانونی قوت آگے بڑھ سکے۔


تحصیل تحصیل، بار بار، ہر شہر اور ہر ضلع میں مصطفائی ذمہ داران نے خلوصِ نیت سے محنت کی۔ غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب کی حلیم مزاج، باوقار اور درویشانہ قیادت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبِ کریم ﷺ کے صدقے غیر معمولی عزت عطا فرمائی—پنجاب بار کونسل کے 21 ممبران کامیاب ہوئے جبکہ کئی انتہائی کم مارجن سے رہ گئے، جو دراصل اجتماعی جدوجہد کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔


مرحلہِ ثانی — ذمہ داری میں اضافہ

کامیابی کی خوشخبریوں کے بعد اب ایک نہایت اہم مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں وکلاء کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور انہیں وقت کی سب سے بڑی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔

اسی پس منظر میں 5 دسمبر 2025، بروز جمعۃ المبارک، داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی مقدس نگری لاہور میں پنجاب بار کونسل کے تمام کامیاب ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ و ظہرانہ کا وقت مقرر کیا گیا ۔ اس سے دو روز قبل راقم کی حاضری مصطفائی مرکز لاہور میں ہوئی۔ حافظ محمد قاسم مصطفائی صاحب والدِ گرامی کے وصال کی وجہ سے گھر پر تھے، جبکہ امیر تحریک حسبِ روایت جذبہ، محبت اور مسلسل رابطوں میں مصروف رہے۔

5 دسمبر — ایک روحانی، تنظیمی اور تاریخی منظر

رواج ایونٹس ہال لاہور رفقاء اور معزز مہمانوں کی آمد سے جگمگا اٹھا۔

آٹھ سابق مرکزی صدور کی شرکت، تقریباً  ممبران پنجاب بار کونسل کی آمد، حتیٰ کہ وہ احباب بھی جو کم مارجن سے نہ جیت سکے—سب کا اخلاص اسی حقیقت کی دلیل تھا کہ مصطفائی جسٹس فورم اب ایک مضبوط فکری و تنظیمی حقیقت بن چکا ہے۔

ایڈووکیٹ ممبران پنجاب اسمبلی اور سابقہ اراکین اسمبلی کی شمولیت نے اس اجتماع کے وقار میں اضافہ کیا۔ ہر مقرر نے اپنے خطاب میں یہ حقیقت تسلیم کی کہ یہ کامیابیاں مصطفائی جسٹس فورم کی حمایت  محبتِ رسول ﷺ کے فیضان اور تحفظِ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزم کی برکت ہیں

خصوصی طور پر رہبرِ مصطفائی تحریک ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب کا ولولہ انگیز خطاب، امیر تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب کا مستقبل بین اور حوصلہ افزا پیغام، اور شرکاء کا جوشیلا ردِعمل ایک روحانی منظر پیش کررہا تھا۔

تقریب کا اختتام سابق مرکزی صدر ATI حافظ طارق محمود صاحب کی دعا اور پُرتکلف ظہرانے پر ہوا۔

شکریہ، خراجِ تحسین اور اگلے سفر کی سمت

اس شاندار، پروقار اور منظم تقریب کے انتظام و انصرام میں جس جس نے بھی حصہ ڈالا—چاہے وہ مالی تعاون ہو، محنت ہو، وقت ہو یا نصیحت—وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔


اب ہمارا اصل امتحان شروع ہوا ہے:

 *مصطفائی جسٹس فورم* کو اتنا مضبوط بنانا کہ آنے والے وقت میں پوری مصطفائی برادری فخر سے اسے اپنا تعارف کہہ سکے۔

ہم ایک مرتبہ پھر امیر تحریک *غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب،* تمام منتظمین، معاونین اور شریک رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔


رپورٹ:غلام عباس بھٹی اویسی

فنانس سیکرٹری – مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب















































کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.