اہم خبریں

مصطفائی تحریک لاہور جنوبی کے الیکشن مکمل

 


مصطفائی تحریک کا مقصد بکھرے موتیوں کو جوڑنا ہے، میاں شہزاد

مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، اکرم قادری

مصطفائی تحریک لاہور جنوبی کے الیکشن مکمل

گزشتہ روز مصطفائی تحریک لاہور جنوبی کے الیکشن مصطفائی ہاسپتال جوڑے پل میں منعقد ہوئے ، جس میں کثرت رائے سے حافظ محمد ناصر صدیق ضلعی صدر منتخب ہوگئے جن کا تعلق غازی آباد سے ہے، جبکہ فیض الرسول جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جن کا تعلق قینچی امرسدھو سے ہے، الیکشن اجلاس کی صدرات میاں شہزاد احمد مصطفائی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحریک پاکستان نے کی، جبکہ الیکشن کمشن کے فرائض محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے سرانجام دئیے۔ میاں شہزاد احمد مصطفائی نے اپنے خطاب میں مصطفائی مشن پر کام کرنے کا طریقہ کار باہمی رابطہ کار کے بارے میں بتایا، اکرم قادری نے نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی اور مصطفائی مشن پر کام کرنے اور ساتھ چلنے پر زور دیا، الیکشن اجلاس میں ڈاکٹڑ طارق محمود مرکزی رکن مجلس مشاورت مصطفائی تحریک پاکستان، نعیم اکرم خان رکن، سابق ضلع ناظم انجمن طلباء اسلام لاہور و دیگر نے شرکت کی۔






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.