اہم خبریں

مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کا انتحابی اجلاس رپورٹ : محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ ڈائریکٹر علوم پبلشر پنجاب

 




مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کا انتحابی اجلاس آج گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جسمیں  گوجرانوالہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رفقاء کی بڑی تعداد    نے شرکت کی  اجلاس میں راقم الحروف محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ  ڈائریکٹر علوم پبلشر پنجاب،محترم محمد اقبال ہنجرا ڈائریکٹر یوتھ  پنجاب اور محترم اجمل ضیاء چیمہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک گوجرانوالہ نے   الیکشن کمیٹی  کے فرائض سرانجام دیئے۔

اراکین نے متفقہ رائے سے آئندہ سیشن کے لیے محمد اقبال قاسم مصطفائی صاحب کو ضرر اور ملک نصیر احمد صاحب کو جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ منتخب کیا 

اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے سابق ناظم ساجد نوید ہنجرا صاحب اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما حافظ محمد جمیل صاحب نے الیکشن کمیٹی کی معاونت کی۔

آخر پر کمیٹی کے ارکان کی جانب سے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارک باد پیش کی گئی اور انہوں نے آئندہ سیشن میں پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ تحریک کا کام کرنے کے عظم کا اظہار کیا۔

سینئر رہنما مصطفائی تحریک جناب احمد نورانی صاحب کی طرف سے احباب کی  تواضع کی گئی.













کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.