منڈی بہاؤالدین: (نامہ نگار)
مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام مرکزی مجلس مشاورت کے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ رکھا گیا ۔ جس کی صدارت مرکزی امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب نے کی۔ جبکہ صدر پنجاب شمالی ذوالفقار حیدر سیالوی ، جنرل سیکرٹری سعید علی عمران اور مرکزی مجلس مشاورت کے اراکین میں سے ملک خالد مسعود گھنجیرا ، چوہدری اعجاز احمد فقہی ، ڈاکٹر طارق محمود احمد ، چوہدری افتخار مانگٹ ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل خواجہ صفدر امین ، پیر عمار سعید ، مفتی خالد محمود صاحب، پریس سیکرٹری شمالی پنجاب ملک آفتاب احمد اعوان شریک تھے۔ مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب نے سیشن بھر کے ٹارگٹس اور منصوبہ جات اپنی گفتگو میں بتائے اور اپنے عزم کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کی تربیت کی بہت ضرورت ہے اس وقت پاکستان اور امہ کو الحاد و دہریت کا سامنا ہے جس کا توڑ ان شاءاللہ مصطفائی تحریک پیش کرے گی۔ آخر میں ضلعی صدر مصطفائی تحریک اسجد علی بھٹی ، جنرل سیکرٹری جناب نوید الحسن اور ان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کی۔
.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں