اہم خبریں

لاہور : عید ملن ظہرانہ

 


لاہور عید ملن ظہرانہ  رپورٹ : سید ارشد گیلانی
مصطفائی تحریک لاھور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری آفتاب عالم مصطفائی نے مرکزی وصوبائی عہدے داروں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام مصطفائی ماڈل سکول بدوکی کیمپس میں کیا.مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی جب ڈاکٹر طارق محمود احمد مرکزی نائب صدر المصطفے ویلفئیر سوسائٹی پاکستان اور صوبائی صدر ذوالفقار حیدر سیالوی کےہمراہ تشریف لائے تو مصطفائی بچوں نےنعتیہ اشعار اورگلابی خوشبو دار پتیوں سے استقبال کیا 
دیگرمہمانوں میں مصطفائی تحریک پنجاب شمالی  کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی ،جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی سعید علی عمران،ATIکےسنیئرراہنما سابق ڈپٹی ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد نواز وڑائچ، مصطفائی رضاکار چوہدری مظفر وارثی،ڈاکٹرفیض رسول چشتی اور صاحبزادہ عطاء الحسنین صدیقی شامل تھے  مہمانوں کومصطفائی پارک میں واٹر سلائیڈ کے ذریعے  بلندی سےخوبصورت مناظردیکھنے کوملے فروٹ اور چائے سےلطف اندوزی کےساتھ میزبان ٹیم چوہدری آفتاب عالم مصطفائی ،چوہدری یلماز آفتاب ،چوہدری حذیفہ آفتاب نےاپنی والہانہ محبتوں سے الوداع کیا.
















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.