اہم خبریں

فیصل آباد : حاجی محمدانور صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی کی وفات پر مصطفائی تحریک کا تعزیتی اجلاس ،

 


 

فیصل آباد : مصطفائی تحریک کا اہم اجلاس مرکزی نائب امیر اول جناب رانا زاہد محمود خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت مصطفائی مرکزفیصل آباد میں منعقد  ہوا۔ جبکہ جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر پنجاب شمالی نے خاص طور پر شرکت فرمائی۔ 
سعیدعلی عمران ڈویژنل صدر فیصل آباد اور ڈاکٹر محمد تیمور خان جنرل سیکرٹری ڈویژن نے تنظیمی معاملات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں محترم حاجی انور صاحب صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔اور ان کی تنظیمی اور فلاحی خدمات کو سراہا گیا ۔ جناب رفاقت مجاہد اور اکبر شیرازی صاحب نے میزبانی کے بہترین فرائض سر انجام دئیے۔  مہمانان گرامی میں جناب رب نواز سیالوی ضلعی جنرل سیکرٹری جھنگ ، جناب محمد اشرف بسمل ،جناب چوہدری نثار ایڈوکیٹ ،ملک محمد حسین ، سر نصیر احمد تاندلیانوالہ شامل تھے۔ جناب محمد اسحاق انصاری ضلعی صدر کی مشاورت سے آئندہ میٹنگ 17 دسمبر  2022 تاندلیانوالہ میں سعید علی عمران کی رہائش گاہ پر قرار پائی۔
بعد ازاں تمام احباب محترم حاجی انور صاحب مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے بھائی علامہ اختر حسین سے اور انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔
 
 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.