اہم خبریں

ایوان خیر لاہور :تعزیتی ریفرنس پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک رحمۃ اللہ علیہ منعقد 🎥 تصاویر : اویس مصطفائی


 

 "ڈاکٹر طفیل سالک نیک نام , للہیت کے جذبے سے سرشار،مخلص دینی و علمی شخصیت کے مالک تھے"

تعزیتی ریفرنس و قرآن خوانی برائے ایصال ثواب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک رحمۃ اللہ علیہ
لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سربراہ
جی سی یونیورسٹی شعبہ فلسفہ اور انجمنِ طلبہ اسلام کے پہلے ناظم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں مصطفائی تحریک،المصطفی ویلفیئرسوسائٹی اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ایوان خیر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم، پروفیسر رائو ارتضیٰ حسین اشرفی ، چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان پروفیسر احمد اعوان ، حافظ قاسم مصطفائی ،کامران اکبر رضوی، میاں شہزاد احمد، ڈاکٹر طارق محمود احمد، پروفیسر طفیل سالک مرحوم کے صاحبزادگان سہیل سالک،لبید سالک کا اظہار گفتگو۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
 پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ اور سفیر عشق رسولﷺ تھے۔ڈاکٹر طفیل سالک نیک نام مخلص دینی و علمی شخصیت کے مالک تھے۔انکی زندگی کا ایک ایک لمحہ عشقِ رسولﷺ میں بسر ہوا۔انجمن طلبہ اسلام کے نعرے، تعارف، لٹریچر اور نصب العین ڈاکٹر طفیل سالک کا تیار کردہ ہے۔مقررین نے کہا ڈاکٹر طفیل سالک نے زندگی بھر نظام مصطفیﷺ کے نفاذ،مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور پیغام مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کےلئے جہدوجہد کرتے رہے،پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی اہل سنت کی تحریکوں، تنظیموں کےلئے شاندار خدمات ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی دینی۔ملی،سیاسی،سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔
پروگرام میں انجمن طلبہ اسلام ضلع لاہور کے ناظم عبدا لصبور ہنجرا، صدر مصطفائی تحریک لاہوررانا نعمان افضل کی خصوصی شرکت ۔ تعزیتی ریفرنس میں انجمنِ طلبہ اسلام سے وابستہ مختلف تحریکوں تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔#

 














 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.