1500 سالہ جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم♥ میلاد مناؤ __ سیرت اپناؤ
امد مصطفی ۔۔۔۔مرحبا مرحبا ♥ جشن عید میلاد النبی مبارک باد ♥
گزشتہ رات بعد نماز مغرب جامع مسجد نور مدینہ ادھ والی کھوئی سٹاپ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سالانہ پروگرام ھوا جس میں تلاوت قران حافظ محمد معیز مصطفائی نے کی۔علامہ قاری سجاد احمد حیدری صاحب نے خصوصی نعت پڑھی نقابت کے فرائض حافظ محمد شفیق تبسم صاحب نے سرانجام دیے پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب نائب صدر شمالی پنجاب مصطفی تحریک 🇵🇰نے کی ۔ جبکہ خصوصی خطاب عظیم مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا حافظ پروفیسر شہزاد احمد صاحب نے خصوصی خطاب کیا علاقہ بھر کےتمام دوست
احباب نے ذوق شوق کے ساتھ شرکت کی۔ ۔۔۔۔ پروگرام کے شاندار انتظامات محمد افتاب بھٹی صاحب ،محمد صابر بٹصاحب ،ساجد بٹ صاحب ،محمد صاحب بھٹی صاحب اور دیگر مسجد انتظامیہ نے سرانجام دیے۔
درود و سلام ، ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے بعد خصوصی لنگر پیش کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں