اہم خبریں

لاہور : اراکینِ مصطفائی تحریک کا تاریخ ساز مشاورتی اجلاس ایوان خیر میں منعقد 🎥 رپورٹ : ڈاکٹر طارق محمود

 


 عرس مبارک داتا گنج بخش پر منعقدہ شاہ ہجویر کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور مصطفائی لنگر کے افتتاح کے بعد مصطفائی تحریک کے ملک بھر سے تشریف لائے ھوئے ذمہ داران کا بھر پور اور تاریخ ساز مشاورتی اجلاس ایوان خیر میں منعقد ھوا۔ جس میں بانی امیر مصطفائی تحریک جناب فاروق مصطفائی صاحب، سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان و بانی صدر المصطفے ویلفیئر سوسائٹی احمد وقار مدنی، جناب محمد ارشد تبسم ایڈوکیٹ صوبائی صدر مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب، محمد اصغر ورک جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب، جناب سلیم اختر غوری صوبائی صدر مصطفائی تحریک سندھ ،جناب شیخ طاہر انجم صاحب مرکزی صدر  المصطفے ویلفیئر سوسائٹی پاکستان،خواجہ صفدر امین صاحب مرکزی جنرل سیکریٹری المصطفے ویلفیئر سوسائٹی پاکستان،جناب محمد اسلم الوٰری چیئرمین مصطفائی فاؤنڈیشن ، جناب ممحمد عابد ضیائی مرکزی نائب امیر دوم   صوبائی عھدیداران  اور موجودہ امیر مصطفائی تحریک جناب غلام مرتضی سعیدی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔

میٹنگ میں پیر سعید چشتی  ڈویژنل صدر ساہیوال ، سعید علی عمران ڈویژنل صدر فیصل آباد ،جناب محمد اقبال ہنجرا ڈویژنل صدر گوجرانوالہ ،جناب محمد علی قمر ڈوگر ڈویژنل صدر لاہور نے شرکت فرمائی ، بعد ازاں انتہائی مفید سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں ذمہ داران نے کھل کر اپنی آرا کا اظہار کیا۔اس موقع پر مرکزی امیر مصطفائی تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی نے رفقاء انجمن اور مصطفائی رضاکاران کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیٹا بیس،مصطفائی پیج اور مصطفائی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ جس کےلئے تمام شرکاء سے التماس کی گئی کہ اپنے رابطہ میں تمام سابقین انجمن اور مصطفائی رضاکاران کے رابطہ نمبر و ایڈریس فی الفور مرکز کو ارسال کریں۔ مشاورتی اجلاس کی نقابت کے فرائض جناب حافظ محمد قاسم مصطفائی  مرکزی سیکرٹری جنرل نے سر انجام دیے۔ جبکہ مشاورتی اجلاس کے انتظامات  جناب میاں شہزاد احمد مرکزی خازن اور جناب رانا محمد نعمان ضلعی صدر لاہور اور جناب ساجد سلہری صاحب  نے دیکھے۔

 

 




 







 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.